نہ پی تھی ہم نے یہ مے تو جب تک نظیر ہم میں تھا دین و ایماںلگا لبوں سے وہ جام پھر تو کہاں کا دین اور کہاں کا مذہبMai-kadaنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کبھی جو آتے ہیں دیکھنے ہم تو آپ تیوری کو ہیں چڑھاتےجو ہر دم آویں تو کیجے خفگی میاں ہم آتے ہیں ایسے کب کبنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
جو پیتے ہیں پیتے نہیں وہ بھی رمضان میںسنتا ہوں کوئی بند ہوئی مے کی دکاں اورریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
رات اس کی چشم میگوں خواب میں دیکھی تھی میںصبح سوتے سے اٹھا تو سامنے پیمانہ تھامیر تقی میرMir Taqi Mir
لحظہ لحظہ عیش و عشرت دم بدم رقص و سرورگریۂ مینا و یکسر خندۂ پیمانہ تھانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi