رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Nazeer Akbarabadi
›
Intikhab-e-kalaam
کبھی جو آتے ہیں دیکھنے ہم تو آپ تیوری کو ہیں چڑھاتے
Intikhab-e-kalaam ·
Nazeer Akbarabadi ·
نظیر اکبرآبادی
· 6 sher
انتظار
Intezar
مے
Mai-kada
عشق
Ishq
کبھی جو آتے ہیں دیکھنے ہم تو آپ تیوری کو ہیں چڑھاتے
جو ہر دم آویں تو کیجے خفگی میاں ہم آتے ہیں ایسے کب کب
نہ پی تھی ہم نے یہ مے تو جب تک نظیر ہم میں تھا دین و ایماں
لگا لبوں سے وہ جام پھر تو کہاں کا دین اور کہاں کا مذہب
گئے ہم جو الفت کی واں راہ کرنے
ارادے سے چاہت کے آگاہ کرنے
کہا اس نے آنا ہوا کس سبب سے
کہا آپ کے دل کو ہم راہ کرنے
بٹھایا اور اک چٹکی لی ایسی جس سے
لگے منہ بنا ہم وہیں آہ کرنے
جو یہ شکل دیکھی تو چٹکی بجا کر
کہا یوں نظیر اور لگا واہ کرنے
Nazeer Akbarabadi ka aur kalaam
Koi aur sher