ادائیں بانکی عجب طرح کی وہ ترچھی چتون بھی کچھ تماشہبھنویں وہ جیسے کھنچی کمانیں پلک سناں کش نگاہ بھالاHusnنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
جا پڑے چپ ہو کے جب شہر خموشاں میں نظیریہ غزل یہ ریختہ یہ شعر خوانی پھر کہاںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
سحر جو نکلا میں اپنے گھر سے تو دیکھا اک شوخ حسن والاجھلک وہ مکھڑے میں اس صنم کے کہ جیسے سورج میں ہو اجالانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
وہ زلفیں اس کی سیاہ پر خم کہ ان کے بل اور شکن کو یارونہ پہنچے سنبل نہ پہنچے ریحاں نہ پہنچے ناگن نہ پہنچے کالانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
وہ آنکھیں مست اور گلابی اس کی کہ ان کو دیکھے تو دیکھتے ہیمئے محبت کا اس کی دل کو ہو کیا ہی گہرا نشہ دوبالانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
آج تک دیکھا نہیں ان آنکھوں نے روئے خمارکون مجھ سا گنبد چرخ کہن میں مست ہےحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
عشق بے امتیاز کے ہاتھوںحسن خود بھی شکست یاب ہواishq-e-be-imtiyāz ke hāthoñhusn ḳhud bhī shikast-yāb huāجگر مرادآبادیJigar Moradabadi