وہ زلفیں اس کی سیاہ پر خم کہ ان کے بل اور شکن کو یارونہ پہنچے سنبل نہ پہنچے ریحاں نہ پہنچے ناگن نہ پہنچے کالاDostiHusnنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
جا پڑے چپ ہو کے جب شہر خموشاں میں نظیریہ غزل یہ ریختہ یہ شعر خوانی پھر کہاںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
سحر جو نکلا میں اپنے گھر سے تو دیکھا اک شوخ حسن والاجھلک وہ مکھڑے میں اس صنم کے کہ جیسے سورج میں ہو اجالانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ادائیں بانکی عجب طرح کی وہ ترچھی چتون بھی کچھ تماشہبھنویں وہ جیسے کھنچی کمانیں پلک سناں کش نگاہ بھالانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
وہ آنکھیں مست اور گلابی اس کی کہ ان کو دیکھے تو دیکھتے ہیمئے محبت کا اس کی دل کو ہو کیا ہی گہرا نشہ دوبالانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi