لبوں پہ سرخی وہ پان کی کچھ کہ لعل بھی منفعل ہو جس سےوہ آن ہنسنے کی بھی پھر ایسی کہ جس کا عالم ہے کچھ نرالانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
جا پڑے چپ ہو کے جب شہر خموشاں میں نظیریہ غزل یہ ریختہ یہ شعر خوانی پھر کہاںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
سحر جو نکلا میں اپنے گھر سے تو دیکھا اک شوخ حسن والاجھلک وہ مکھڑے میں اس صنم کے کہ جیسے سورج میں ہو اجالانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
وہ زلفیں اس کی سیاہ پر خم کہ ان کے بل اور شکن کو یارونہ پہنچے سنبل نہ پہنچے ریحاں نہ پہنچے ناگن نہ پہنچے کالانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ادائیں بانکی عجب طرح کی وہ ترچھی چتون بھی کچھ تماشہبھنویں وہ جیسے کھنچی کمانیں پلک سناں کش نگاہ بھالانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi