اس کی ٹھوکر کے نشاں سب بن گئے داغ سجودیہ جبیں ہے کس بت کافر کی ٹھکرائی ہوئیریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
یہ بھی شامت تھی مرے اعمال کی لائی ہوئیسب سے پہلے حشر کے دن میری رسوائی ہوئیریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
میں چلا دوزخ کو لیکن اس کی رحمت دیکھ لےآنکھ میری سوئے کوثر آج للچائی ہوئیریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
حشر میں قاتل نے دیکھی ہے لہو کی کوئی چھینٹسوئے دامن کیوں جھکی ہے آنکھ شرمائی ہوئیریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
تازگی سی آ گئی ان کا تبسم دیکھ کرکھل اٹھیں کلیاں مرے مدفن کی مرجھائی ہوئیریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi