تازگی سی آ گئی ان کا تبسم دیکھ کرکھل اٹھیں کلیاں مرے مدفن کی مرجھائی ہوئیMautBaharریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
یہ بھی شامت تھی مرے اعمال کی لائی ہوئیسب سے پہلے حشر کے دن میری رسوائی ہوئیریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
میں چلا دوزخ کو لیکن اس کی رحمت دیکھ لےآنکھ میری سوئے کوثر آج للچائی ہوئیریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
اس کی ٹھوکر کے نشاں سب بن گئے داغ سجودیہ جبیں ہے کس بت کافر کی ٹھکرائی ہوئیریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
حشر میں قاتل نے دیکھی ہے لہو کی کوئی چھینٹسوئے دامن کیوں جھکی ہے آنکھ شرمائی ہوئیریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
آوے گی میری قبر سے آواز میرے بعدابھریں گے عشق دل سے ترے راز میرے بعدāvegī merī qabr se āvāz mere ba.adubhreñge ishq-e-dil se tire raaz mere ba.adمیر تقی میرMir Taqi Mir
ہاتھ گستاخ ہیں اٹھ جائیں نہ یہ دامن پربچ کے نکلیں مرے مرقد سے گزرنے والےریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
وو شیریں لب کی کڑوے بول امرت ہیں مرے حق میںتجھے معلوم کیا ہے لذت دشنام اے واعظسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi