خم کے خم بھر بھر کے جائیں کم نہ ہو مے بوند بھرزاہد و ہم ہیں تمہارے چشمۂ کوثر سے خوشMai-kadaریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
سنگ خوں آلودہ کو سمجھے ہیں یہ گلشن کا پھولتوڑ کر سر تیرے دیوانے ہیں کیا پتھر سے خوشریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
اس گلی کے رہنے والے بھی مزے کے لوگ ہیںفتنۂ محشر سے خوش ہنگامۂ محشر سے خوشریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
یوں گلے سے کیوں لگاتا سخت جانوں کو کوئیہم گلے مل کر ہوئے کیا کیا ترے خنجر سے خوشریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
خون پانی ایک میرا ہو گیا ان کے لیےاپنے زخم دل سے خوش ہوں اپنے چشم تر سے خوشریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi