دل میں گھر کرتی ہے وہ کافر مژہ کافر نگہمیں ترے پیکاں سے خوش ہوں میں ترے نشتر سے خوشریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
سنگ خوں آلودہ کو سمجھے ہیں یہ گلشن کا پھولتوڑ کر سر تیرے دیوانے ہیں کیا پتھر سے خوشریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
اس گلی کے رہنے والے بھی مزے کے لوگ ہیںفتنۂ محشر سے خوش ہنگامۂ محشر سے خوشریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
یوں گلے سے کیوں لگاتا سخت جانوں کو کوئیہم گلے مل کر ہوئے کیا کیا ترے خنجر سے خوشریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
خم کے خم بھر بھر کے جائیں کم نہ ہو مے بوند بھرزاہد و ہم ہیں تمہارے چشمۂ کوثر سے خوشریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi