نہ ہو پہلو میں میرے دل تو کوئی بات کیوں پوچھےیہی تو اک ذریعہ ہے حسینوں تک رسائی کاریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
نکلی جاتی ہے زمیں پاؤں کے نیچے سے ریاضکیوں دعا کو نہ اٹھیں ہاتھ مسلمانوں کےریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
یہ کافر بت جنہیں دعوی ہے دنیا میں خدائی کاملیں محشر میں مجھ عاصی کو صدقہ کبریائی کاریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
یہ مجھ سے سخت جاں پر شوق خنجر آزمائی کاخدا حافظ مرے قاتل تری نازک کلائی کاریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
تم اچھے غیر اچھا غیر کی تقدیر بھی اچھییہ آخر ذکر کیوں ہے میری قسمت کی برائی کاریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi