رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Riyaz Khairabadi
›
Intikhab-e-kalaam
نکلی جاتی ہے زمیں پاؤں کے نیچے سے ریاض
Intikhab-e-kalaam ·
Riyaz Khairabadi ·
ریاض خیرآبادی
· 6 sher
خدا
Khuda
موت
Maut
دنیا
Duniya
نکلی جاتی ہے زمیں پاؤں کے نیچے سے ریاض
کیوں دعا کو نہ اٹھیں ہاتھ مسلمانوں کے
یہ کافر بت جنہیں دعوی ہے دنیا میں خدائی کا
ملیں محشر میں مجھ عاصی کو صدقہ کبریائی کا
یہ مجھ سے سخت جاں پر شوق خنجر آزمائی کا
خدا حافظ مرے قاتل تری نازک کلائی کا
نہ ہو پہلو میں میرے دل تو کوئی بات کیوں پوچھے
یہی تو اک ذریعہ ہے حسینوں تک رسائی کا
تم اچھے غیر اچھا غیر کی تقدیر بھی اچھی
یہ آخر ذکر کیوں ہے میری قسمت کی برائی کا
وہ کیا سوئیں گے غافل ہو کے شب بھر مرے پہلو میں
انہیں یہ فکر ہے نکلے کوئی پہلو لڑائی کا
Riyaz Khairabadi ka aur kalaam
Koi aur sher