ستم بھی لطف ہو جاتا ہے بھولے پن کی باتوں سےتجھے اے جان انداز جفا اب تک نہیں آیاYaadWafaریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
ہمیں پینے پلانے کا مزا اب تک نہیں آیاکہ بزم مے میں کوئی پارسا اب تک نہیں آیاریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
دم آخر تھے بالیں پہ جو آنے کو وہ آئے بھیتو ہنس کر کہہ گئے وقت دعا اب تک نہیں آیاریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
سحر ہوتے بجھائے کون اے شمع لحد تجھ کوکوئی جھونکا نسیم صبح کا اب تک نہیں آیاریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
خدا جانے ہوا کیا کوچۂ جاناں میں دل جا کرمرا بھولا ہوا بھٹکا ہوا اب تک نہیں آیاریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
واں گیا بھی میں تو ان کی گالیوں کا کیا جوابیاد تھیں جتنی دعائیں صرف درباں ہو گئیںمرزا غالبMirza Ghalib