گیا تھا کہہ کے یہ قاصد کہ الٹے پاؤں آتا ہوںکہاں کمبخت جا کر مر رہا اب تک نہیں آیاریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
ہمیں پینے پلانے کا مزا اب تک نہیں آیاکہ بزم مے میں کوئی پارسا اب تک نہیں آیاریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
ستم بھی لطف ہو جاتا ہے بھولے پن کی باتوں سےتجھے اے جان انداز جفا اب تک نہیں آیاریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
دم آخر تھے بالیں پہ جو آنے کو وہ آئے بھیتو ہنس کر کہہ گئے وقت دعا اب تک نہیں آیاریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
سحر ہوتے بجھائے کون اے شمع لحد تجھ کوکوئی جھونکا نسیم صبح کا اب تک نہیں آیاریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi