سنے راتوں کوں گر جنگل میں میرے غم کی واویلاتو مجنوں قبر سیں اٹھ کر پکارے آہ یا لیلیسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
ہمارا خون ناحق نیں ہوا ضائع ارے قاتلزمیں سے گل ہو نکلا آسماں پر ہو شفق پھیلاسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
ہرن سب ہیں براتی اور دوانہ بن کا دولہا ہےبہ ہر خلعت کوں عریانی کی پھرتا ہے بنا چھیلاسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
شراب صاف دے تا صاف ہو ساقی غبار غمہمارا دل نپٹ گرد کدورت سے ہے اب میلاسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi