مخمور چشموں کی تبرید کرنے کوں شبنم ہے سرداب شوروں کی مانندروپے کے تھالے سفیدی ہے نرگس کی زردی ہے زر کے کٹوروں کی مانندسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
دارائی سرخ ان جامہ زیبوں نے عاشق کے لوہو سے رنگیں کئے ہیںبے خود ہو کہتا ہوں کیا خوب لگتے ہیں میرے کلیجے کے قوروں کی مانندسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
اے دست مشاطہ توں جب سیں پہونچا ہے اس زلف مشکیں کی شانہ کشی کوںعاشق کی آہوں کے ان صاف رشتوں میں گرہاں ہیں انگلی کی پوروں کی مانندسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
یہ تنگی انہوں کے دہن کی نہ پاوے گا اپنے گریباں میں سر کو نوا توںاے غنچہ باغی ہو مہتاب رویوں سیں مت خندہ پن کر چکوروں کی مانندسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
دل کے خزانے سیں شاید لیجاوے گا جی کے جواہر کوں عیاریوں سیںہر دم خیال اوس کا آنکھوں کے روزن سیں آتا ہے چھپ چھپ کہ چوروں کی مانندسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi