میں سنا ہوں تجھ لبوں کا نام ہی حاجت روایک تبسم کر کہ میرا مدعا ہو جائے گاسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
خوب لگتی ہے اگر بد نامی عاشق تجھےآہ کرتا ہوں کہ شہرہ جا بجا ہو جائے گاسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
گر تمہاری دل خوشی ہے ذبح کرنے میں مرےخوب جی جاوے تو جاوے اور کیا ہو جائے گاسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
کیا عجب گر میں ہوا دیوانۂ زلف بتاںگر فرشتہ ہووے تو ان کا مبتلا ہو جائے گاسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
میں تمہارے آستانے سیں جدا ہونے کا نہیںسر اگر شمشیر سیں کٹ کر جدا ہو جائے گاسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi