خوش ہوں میں صحبت مجنوں سیں نہ لیو عقل کا نامآشنائی کی کہاں باس ہے بیگانے میںسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
صنم خوش طبعیاں سیکھے ہو تم کن کن ظریفوں سیںکہ یہ لطف ادا معلوم ہوتا ہے لطیفوں سیںسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
لکھوں وصف اس کی زلفوں کے قلم کر شاخ سنبل کوںدواتوں میں سیاہی بھر گل شبو کی قیفوں سیںسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
تری سیدھی نگاہیں ان دنوں میں گرم الفت ہیںمجھے سیفی لگی ہے ہات کئی ورد اور وظیفوں سیںسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi