خس و خاشاک رہ ہیں ہم ترے اے شعلہ خو ظالممناسب نیں ہے اتنی سرکشی آخر ضعیفوں سیںسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
کہاں پاے مزے کے اس قدر اس نے بڑے کوئیتری آنکھوں کوں سو درجے شرافت ہی شریفوں سیںسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
ہجوم بو الہوس کے شمع مجلس ہو سو کیا معنیلطیفوں کوں روا نیں اختلاط ایسے کثیفوں سیںسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
مزاجیں نا موافق ہوں تو کب صحبت برآر ہوئےنہیں ملتی ہماری طبع ان دنیا کے جیفوں سیںسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
عبث مت دیکھ آنکھیں پھاڑ پھاڑ ان چشم خونیں کوںپڑا نیں نرگس باغی تجھے کام ان حریفوں سیںسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi