کبھی خوش ہو کے کرتے ہو سراج اپنے کی جاں بخشیکبھی اس کے بجھا دینے کوں کیا کیا داؤ کرتے ہوسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
کبھی تم سرد کرتے ہو دلوں کی آگ گرمی سیںکبھی تم سرد مہری سیں جھٹک کر باؤ کرتے ہوسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
کبھی تم صاف کرتے ہو مرے دل کی کدورت کوںکبھی تم بے سبب تیوری چڑھا کر تاؤ کرتے ہوسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
کبھی تم موم ہو جاتے ہو جب میں گرم ہوتا ہوںکبھی میں سرد ہوتا ہوں تو تم بھڑکاؤ کرتے ہوسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
کبھی لا لا مجھے دیتے ہو اپنے ہات سیں پیالاکبھی تم شیشۂ دل پر مرے پتھراؤ کرتے ہوسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi