رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Haidar Ali Atish
›
Intikhab-e-kalaam
ہنس کر دکھائے دانت جو ہم کو تو کیا ہوا
Intikhab-e-kalaam ·
Haidar Ali Atish ·
حیدر علی آتش
· 6 sher
غم
Gham
عشق
Ishq
دوستی
Dosti
ہنس کر دکھائے دانت جو ہم کو تو کیا ہوا
لے لیجئے جو قیمت سلک گہر کھلے
کہتا ہوں راز عشق مگر ساتھ شرط کے
کانوں ہی تک رہے نہ زباں کو خبر کھلے
مشتاق بندشوں کے ہیں خوابوں کو چاہئے
بندھوائیں شاعروں سے جو ان کی کمر کھلے
رکتی نہ اس سے چوٹ نہ چلتی یہ قاتلا
ہاتھوں سے تیرے جوہر تیغ و سپر کھلے
مطلب نہ سر نوشت کا سمجھا تو شکر کر
دیوانہ ہو جو حال قضا و قدر کھلے
چلنا پڑے گا یار کی خدمت میں سر کے بل
سمجھے ہو کیا جو بیٹھے ہو آتش کمر کھلے
Haidar Ali Atish ka aur kalaam
Koi aur sher