رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Haidar Ali Atish
›
Intikhab-e-kalaam
جوش وحشت میں جو لی زنداں سے میں نے راہ دشت
Intikhab-e-kalaam ·
Haidar Ali Atish ·
حیدر علی آتش
· 6 sher
خدا
Khuda
انتظار
Intezar
بہار
Bahar
جوش وحشت میں جو لی زنداں سے میں نے راہ دشت
کود کاں مجھ کو خدا حافظ پکارے شہر سے
پاؤں میں مجنوں کے تو طاقت نہیں اے کودکو
موسم گل کی ہوا تم کو ابھارے شہر سے
اک نظر للہ ہم کو صورت زیبا دکھاؤ
تشنۂ دیدار جاتے ہیں تمہارے شہر سے
دشت گردی کی نہیں دیوانہ کو کچھ احتیاج
جامہ سے باہر جو ہے باہر ہے سارے شہر سے
چوٹ سی لگتی ہے دل جنگل سے ہوتا ہے اچاٹ
سنگ طفلاں کرتے ہیں مجھ کو اشارے شہر سے
جوش وحشت سے نہیں پہونچا میں صحرا تک ہنوز
جانے والے گور کے پہنچے کنارے شہر سے
Haidar Ali Atish ka aur kalaam
Koi aur sher