رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Haidar Ali Atish
›
Intikhab-e-kalaam
اہل عالم سے ہمیشہ آتش ایذائیں ہوئیں
Intikhab-e-kalaam ·
Haidar Ali Atish ·
حیدر علی آتش
· 6 sher
مے
Mai-kada
دنیا
Duniya
حسن
Husn
اہل عالم سے ہمیشہ آتش ایذائیں ہوئیں
مردم دنیا نمک تھے میں دل صد پارہ تھا
ناز و ادا ہے تجھ سے دل آرام کے لیے
یہ جامہ قطع ہے ترے اندام کے لیے
وحشت میں کعبے کو جو گیا کوئے یار سے
لتے جنوں نے جامۂ احرام کے لیے
عاشق ہوں ہر طرح سے گنہ گار ہوں ترا
حاجت قصور کی نہیں الزام کے لیے
کیا کیا جپے گی کیسا رٹے گی زباں اسے
تسبیح ہم نے لی ہے ترے نام کے لیے
طفلی کے گریہ کا یہ کھلا حال وقت مرگ
آغاز ہی میں روتے تھے انجام کے لیے
Haidar Ali Atish ka aur kalaam
Koi aur sher