رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Haidar Ali Atish
›
Intikhab-e-kalaam
رکھوا کے زلفیں یار نے لاکھوں ہی مرغ دل
Intikhab-e-kalaam ·
Haidar Ali Atish ·
حیدر علی آتش
· 6 sher
دوستی
Dosti
حسن
Husn
رات
Raat
رکھوا کے زلفیں یار نے لاکھوں ہی مرغ دل
پیدا کئے ہیں کشمکش دام کے لیے
دل میں سوائے یار جگہ ہو نہ غیر کی
خلوت سرائے خاص نہیں عام کے لیے
جاتا ہے بہر غسل جو اے خوش دماغ تو
جلتا ہے عود گرمیٔ حمام کے لیے
آتش جو چاہے پائے توکل کے محکمے
جو صبح کو ملے نہ رہے شام کے لیے
برگشتہ طالعی کا تماشا دکھاؤں میں
گھر کو لگے جو آگ تو پانی بجھاؤں میں
جنس گراں بہا کا خریدار کون ہے
یکتا نہیں الہی جو چوری ہی جاؤں میں
Haidar Ali Atish ka aur kalaam
Koi aur sher