رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Haidar Ali Atish
›
Intikhab-e-kalaam
پیمانہ میری عمر کا لبریز ہو کہیں
Intikhab-e-kalaam ·
Haidar Ali Atish ·
حیدر علی آتش
· 6 sher
مے
Mai-kada
حسن
Husn
دوستی
Dosti
پیمانہ میری عمر کا لبریز ہو کہیں
ساقی مجھے بھی اب تو پیالہ پلا چکے
دیوانہ جانتے ہیں ترا ہوشیار انہیں
جامے کو جسم کے بھی جو پرزے اڑا چکے
بے وجہ ہر دم آئنہ پیش نظر نہیں
سمجھے ہم آپ آنکھوں میں اپنی سما چکے
اس دل ربا سے وصل ہوا دے کے جان کو
یوسف کو مول لے چکے قیمت چکا چکے
اٹھا نقاب چہرۂ زیبائے یار سے
دیوار درمیاں جو تھی ہم اس کو ڈھا چکے
زیر زمیں بھی تڑپیں گے اے آسمان حسن
بیتاب تیرے گور میں بھی چین پا چکے
Haidar Ali Atish ka aur kalaam
Koi aur sher