رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Haidar Ali Atish
›
Intikhab-e-kalaam
گردش چشم دکھاتا ہے کبھی گردش جام
Intikhab-e-kalaam ·
Haidar Ali Atish ·
حیدر علی آتش
· 6 sher
غم
Gham
مے
Mai-kada
خدا
Khuda
گردش چشم دکھاتا ہے کبھی گردش جام
میری تدبیر میں پھرتا ہے یہ دوراں کیا کیا
چشم بینا بھی عطا کی دل آگہ بھی دیا
میرے اللہ نے مجھ پر کئے احساں کیا کیا
دوست نے جب نہ دم ذبح سسکتا چھوڑا
میرے دشمن ہوئے ہنس ہنس کے پشیماں کیا کیا
گردش نرگس فتاں نے تو دیوانہ کیا
دیکھو جھنکوائے کنوئیں چاہ زنخداں کیا کیا
جل گیا آگ میں آپ اپنے میں مانند چنار
پیستے رہ گئے دانت ارہ و سوہاں کیا کیا
کچھ کہے کوئی میں منہ دیکھ کے رہ جاتا ہوں
کم دماغی نے کیا ہے مجھے حیراں کیا کیا
Haidar Ali Atish ka aur kalaam
Koi aur sher