رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Ghazal
آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک ہونے-تک
Ghazal ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 8 sher
غم
Gham
رات
Raat
حسن
Husn
آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک ہونے-تک
کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہونے تک
دام ہر موج میں ہے حلقۂ صد کام نہنگ
دیکھیں کیا گزرے ہے قطرے پہ گہر ہونے تک
عاشقی صبر طلب اور تمنا بے تاب
دل کا کیا رنگ کروں خون جگر ہونے تک
ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے، لیکن
خاک ہو جائیں گے ہم، تم کو خبر ہونے تک
پرتو خور سے، ہے شبنم کو فنا کی تعلیم
میں بھی ہوں، ایک عنایت کی نظر ہونے تک
یک نظر بیش نہیں فرصت ہستی غافل!
گرمیٔ بزم ہے اک رقص شرر ہونے تک
تا قیامت شب فرقت میں گزر جائے گی عمر
سات دن ہم پہ بھی بھاری ہیں الفاظ سحر ہونے تک
غم ہستی کا، اسد! کس سے ہو جز مرگ، علاج
شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہونے تک
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher