رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Ghazal
شب وصال میں مونس گیا ہے بن تکیہ
Ghazal ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 15 sher
رات
Raat
بہار
Bahar
موت
Maut
شب وصال میں مونس گیا ہے بن تکیہ
ہوا ہے موجب آرام جان و تن تکیہ
خراج بادشہ چیں سے کیوں نہ مانگوں آج؟
کہ بن گیا ہے خم جعد دال پر شکن تکیہ
بنا ہے تختۂ گل ہائے یاسمیں بستر
ہوا ہے دستۂ نسرین و نسترن تکیہ
فروغ حسن سے روشن ہے خواب گاہ تمام
جو رخت خواب ہے پرویں، تو ہے پرن تکیہ
مزا ملے کہو کیا خاک ساتھ سونے کا
رکھے جو بیچ میں وہ شوخ سیم تن تکیہ
اگرچہ تھا یہ ارادہ مگر خدا کا شکر
اٹھا سکا نہ نزاکت سے گل بدن تکیہ
ہوا ہے کاٹ کے چادر کو ناگہاں غائب
اگرچہ زانوئے نل پر رکھے دمن تکیہ
بہ ضرب تیشہ وہ اس واسطے ہلاک ہوا
کہ ضرب تیشہ پہ رکھتا تھا کوہ کن تکیہ
یہ رات بھر کا ہے ہنگامہ صبح ہونے تک
رکھو نہ شمع پر اے اہل انجمن تکیہ
اگرچہ پھینک دیا تم نے دور سے لیکن
اٹھائے کیوں کہ یہ رنجور خستہ تن تکیہ
غش آ گیا جو پس از قتل میرے قاتل کو
ہوئی ہے اس کو مری نعش بے کفن تکیہ
شعر جو بعد قتل، مرا دشت میں مزار بنا
لگا کے بیٹھتے ہیں، اس سے راہ زن، تکیہ
شب فراق میں یہ حال ہے اذیت کا
کہ سانپ فرش ہے اور سانپ کا ہے من تکیہ
روا رکھو نہ رکھو، تھا جو لفظ تکیہ کلام
اب اس کو کہتے ہیں اہل سخن "سخن تکیہ"
ہم اور تم فلک پیر جس کو کہتے ہیں
فقیر غالب مسکیں کا ہے کہن تکیہ
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher