رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Ghazal
عاشق، نقاب جلوۂ جانانہ چاہیے
Ghazal ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 7 sher
عشق
Ishq
مے
Mai-kada
بہار
Bahar
عاشق، نقاب جلوۂ جانانہ چاہیے
فانوس شمع کو پر پروانہ چاہیے
اشعار ہے وصل ہجر عالم تمکین و ضبط میں
معشوق شوخ و عاشق دیوانہ چاہیے
اس لب سے مل ہی جائے گا بوسہ کبھی تو، ہاں!
شوق فضول و جرأت رندانہ چاہیے
پیدا کریں دماغ تماشائے سرو و گل
حسرت کشوں کو ساغر و مینا نہ چاہیے
دیوانگاں ہیں حامل راز نہان عشق
اے بے تمیز، گنج کو ویرانہ چاہیے
ساقی، بہار موسم گل ہے سرور بخش
پیماں سے ہم گزر گئے، پیمانہ چاہیے
جادو ہے یار کی روش گفتگو، اسد
یاں جز فسوں نہیں، اگر افسانہ چاہیے
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher