رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Ghazal
کہتے تو ہو تم سب کہ بت غالیہ مو آئے
Ghazal ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 9 sher
عشق
Ishq
موت
Maut
غم
Gham
کہتے تو ہو تم سب کہ بت غالیہ مو آئے
یک مرتبہ گھبرا کے کہو کوئی کہ وو وو آئے
ہوں کشمکش نزع میں ہاں جذب محبت
کچھ کہہ نہ سکوں، پر وہ مرے پوچھنے کو آئے
مصرع ہے صاعقہ و شعلہ و سیماب کا عالم
آنا ہی سمجھ میں مری آتا نہیں، گو آئے
ظاہر ہے کہ گھبرا کے نہ بھاگیں گے نکیرین
ہاں منہ سے مگر بادۂ دوشینہ کی بو آئے
جلاد سے ڈرتے ہیں نہ واعظ سے جھگڑتے
ہم سمجھے ہوئے ہیں اسے جس بھیس میں جو آئے
ہاں اہل طلب! کون سنے طعنۂ نا یافت
دیکھا کہ وہ ملتا نہیں اپنے ہی کو کھو آئے
اپنا نہیں وہ شیوہ کہ آرام سے بیٹھیں
اس در پہ نہیں بار تو کعبے ہی کو ہو آئے
کی ہم نفسوں نے اثر گریہ میں تقریر
اچھے رہے آپ اساس سے مگر مجھ کو ڈبو آئے
اس انجمن ناز کی کیا بات ہے غالب
ہم بھی گئے واں اور تری تقدیر کو رو آئے
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher