رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Ghazal
دل سراپا وقف سودائے نگاہ تیز ہے
Ghazal ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 8 sher
حسن
Husn
امید
Umeed
موت
Maut
دل سراپا وقف سودائے نگاہ تیز ہے
یہ زمیں، مثل نیستاں، سخت ناوک خیز ہے
اشعار کیوں نہ ہو چشم بتاں محو تغافل، کیوں نہ ہو؟
یعنی اس بیمار کو نظارے سے پرہیز ہے
مرتے مرتے، دیکھنے کی آرزو رہ جائے گی
وائے ناکامی! کہ اس کافر کا خنجر تیز ہے
ہو سکے کیا خاک دست و بازوئے فرہاد سے؟
بے ستوں، خواب گران خسرو پرویز ہے
ان ستم کیشوں کے کھائے ہیں، زبس، تیر نگاہ
پردۂ بادام، یک غربال حسرت بیز ہے
خوں چکاں ہے جادہ، مانند رگ سودائیاں
سبزۂ صحرائے الفت، نشتر خوں ریز ہے
ہے بہار تیز رو، گلگون نکہت پر سوار
یک شکست رنگ گل، صد جنبش مہمیز ہے
عارض گل دیکھ، روئے یار یاد آیا، اسد!
جوشش فصل بہاری اشتیاق انگیز ہے
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher