رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Ghazal
رونے سے اور عشق میں بے باک ہو گئے
Ghazal ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 8 sher
عشق
Ishq
مے
Mai-kada
بہار
Bahar
رونے سے اور عشق میں بے باک ہو گئے
دھوئے گئے ہم ایسے ایسے کہ بس پاک ہو گئے
صرف بہائے مے ہوئے آلات مے کشی
تھے یہ ہی دو حساب، سو یوں پاک ہو گئے
رسوائے دہر گو ہوئے آوارگی سے تم تم
بارے طبیعتوں کے تو چالاک ہو گئے
کہتا ہے کون نالۂ بلبل کو بے اثر
پردے میں گل کے لاکھ جگر چاک ہو گئے
پوچھے ہے کیا وجود و عدم اہل شوق کا
آپ اپنی آگ کے خس و خاشاک ہو گئے
کرنے گئے تھے اس سے تغافل کا ہم گلہ
کی ایک ہی نگاہ کہ بس خاک ہو گئے
شعر پوچھے ہے کیا معاش جگر تفتگان عشق
جوں شمع آپ اپنی وہ خوراک ہو گئے
مصرع اس رنگ سے اٹھائی کل اس نے اسد کی نعش
دشمن بھی جس کو دیکھ کے غم ناک ہو گئے
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher