رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Ghazal
اشعار حاصل سے ہاتھ دھو بیٹھ اے آرزو خرامی
Ghazal ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 8 sher
شکوہ
Shikwa
غم
Gham
امید
Umeed
اشعار حاصل سے ہاتھ دھو بیٹھ اے آرزو خرامی
دل، جوش گریہ میں ہے ڈوبی ہوئی اسامی
اس شمع کی طرح سے جس کو کوئی بجھا دے
میں بھی جلے ہؤوں میں ہوں داغ نا تمامی
کرتے ہو شکوہ کس کا؟ تم اور بے وفائی
سر پیٹتے ہیں اپنا، ہم اور نیک نامی
صد رنگ گل کترنا، در پردہ قتل کرنا
تیغ ادا نہیں ہے پابند بے نیامی
طرف سخن نہیں ہے مجھ سے، خدا نہ کردہ
ہے نامہ بر کو اس سے دعوائے ہم کلامی
طاقت فسانۂ باد، اندیشہ شعلہ ایجاد
اے غم، ہنوز آتش، اے دل ہنوز خامی!
ہر چند عمر گزری آزردگی میں لیکن
ہے شرح شوق کو بھی، جوں شکوہ، نا تمامی
ہے یاس میں اسد کو ساقی سے بھی فراغت
دریا سے خشک گزری مستوں کی تشنہ کامی
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher