رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Ghazal
دیکھتا ہوں وحشت شوق خروش آمادہ سے
Ghazal ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 6 sher
مے
Mai-kada
بہار
Bahar
عشق
Ishq
دیکھتا ہوں وحشت شوق خروش آمادہ سے
فال رسوائی، سرشک سر بہ صحرا دادہ سے
اشعار آمد سیلاب طوفان صدائے آب ہے
نقش پا جو کان میں رکھتا ہے انگلی جادہ سے
بزم مے وحشت کدہ ہے کس کی چشم مست کا
شیشے میں نبض پری پنہاں ہے موج بادہ سے
دام گر سبزے میں پنہاں کیجیے طاؤس ہو
جوش نیرنگ بہار عرض صحرا دادہ سے
خیمۂ لیلی سیاہ و خانۂ مجنوں خراب
جوش ویرانی ہے عشق داغ بیروں دادہ سے
بزم ہستی وہ تماشا ہے کہ جس کو ہم، اسد
دیکھتے ہیں چشم از خواب عدم نہ کشادہ سے
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher