رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Ghazal
نامہ بھی لکھتے ہو، تو بہ خط غبار، حیف!
Ghazal ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 8 sher
حسن
Husn
وفا
Wafa
غم
Gham
نامہ بھی لکھتے ہو، تو بہ خط غبار، حیف!
رکھتے ہو مجھ سے اتنی کدورت، ہزار حیف!
بیش از نفس، بتاں کے کرم نے وفا نہ کی
تھا محمل نگاہ بہ دوش شرار، حیف!
تھی میرے ہی جلانے کو، اے آہ شعلہ ریز
گھر پر پڑا نہ غیر کے کوئی شرار، حیف!
گل چہرہ ہے کسو خفقانی مزاج کا
گھبرا رہی ہے بیم خزاں سے بہار، حیف!
اشعار بیم رقیب سے نہیں کرتے وداع ہوش
مجبور یاں تلک ہوئے اے اختیار، حیف!
جلتا ہے دل کہ کیوں نہ ہم اک بار جل گئے
اے ناتمامیٔ نفس شعلہ بار حیف!
ہیں میری مشت خاک سے اس کو کدورتیں
پائی جگہ بھی دل میں تو ہو کر غبار، حیف!
بنتا، اسد، میں سرمۂ چشم رکاب یار
آیا نہ میری خاک پہ وہ شہ سوار، حیف!
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher