رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Ghazal
محرم نہیں ہے تو ہی، نوا ہائے راز کا
Ghazal ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 7 sher
غم
Gham
حسن
Husn
بہار
Bahar
محرم نہیں ہے تو ہی، نوا ہائے راز کا
یاں ورنہ جو حجاب ہے، پردہ ہے ساز کا
رنگ شکستہ، صبح بہار نظارہ ہے
یہ وقت ہے شگفتن گل ہائے ناز کا
تو اور سوئے غیر نظر ہائے تیز تیز
میں اور دکھ تری مژہ ہائے دراز کا
صرفہ ہے ضبط آہ میں میرا، وگرنہ میں
طعمہ طعمہ ہوں ایک ہی نفس جاں گداز کا
ہیں بس کہ جوش بادہ سے شیشے اچھل رہے
ہر گوشۂ بساط ہے سر شیشہ باز کا
کاوش کا دل کرے ہے تقاضا کہ ہے ہنوز
ناخن پہ قرض اس گرہ نیم باز کا
تاراج کاوش غم ہجراں ہوا، اسد!
سینہ، کہ تھا دفینہ گہر ہائے راز کا
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher