رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Ghazal
گلہ ہے شوق کو دل میں بھی تنگیٔ جا کا
Ghazal ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 10 sher
حسن
Husn
بہار
Bahar
امید
Umeed
گلہ ہے شوق کو دل میں بھی تنگیٔ جا کا
گہر میں محو ہوا اضطراب دریا کا
یہ جانتا ہوں کہ تو اور پاسخ مکتوب!
مگر ستم زدہ ہوں ذوق خامہ فرسا کا
حنائے پائے خزاں ہے بہار، اگر ہے یہی
دوام کلفت خاطر ہے عیش دنیا کا
ملی نہ وسعت وسعت جولان یک جنوں ہم کو
عدم کو لے گئے دل میں غبار صحرا کا
مرا شمول ہر اک دل کے پیچ و تاب میں ہے
میں مدعا ہوں تپش نامۂ تمنا کا
غم فراق میں تکلیف سیر باغ نہ دو
مجھے دماغ نہیں خندہ ہائے خندہ بے جا کا
ہنوز محرمیٔ حسن کو ترستا ہوں
کرے ہے ہر بن مو کام چشم بینا کا
دل اس کو، پہلے ہی ناز و ادا سے، دے بیٹھے
ہمیں دماغ کہاں حسن کے تقاضا کا
نہ کہہ کہ گریہ بہ مقدار حسرت دل ہے
مری نگاہ میں ہے جمع و خرچ دریا کا
فلک کو دیکھ کے کرتا ہوں اس کو یاد اسد
جفا میں اس اس کی ہے انداز کارفرما کا
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher