رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Ghazal
شمار سبحہ، "مرغوب بت مشکل" پسند آیا
Ghazal ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 7 sher
بہار
Bahar
مے
Mai-kada
حسن
Husn
شمار سبحہ، "مرغوب بت مشکل" پسند آیا
تماشائے بہ یک کف بردن صد دل، پسند آیا
بہ فیض بے دلی، نومیدیٔ جاوید آساں ہے
کشائش کو ہمارا عقدۂ مشکل پسند آیا
ہوائے ہوائے سیر گل، آئینۂ بے مہریٔ قاتل
کہ انداز بہ خوں غلطیدن غلطیدن بسمل پسند آیا
ہوئی جس کو بہار فرصت ہستی سے آگاہی
بہ رنگ لالہ، جام بادہ بر محمل پسند آیا
سواد چشم بسمل انتخاب نقطہ آرائی
خرام ناز بے پروائیٔ قاتل پسند آیا
شعرروانی ہائے موج خون بسمل سے ٹپکتا ہے
کہ لطف بے تحاشا رفتن قاتل پسند آیا
اسد ہر جا سخن نے طرح باغ تازہ ڈالی ہے
مجھے رنگ بہار ایجادیٔ بیدل پسند آیا
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher