رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Ghazal
عرض نیاز عشق کے قابل نہیں رہا
Ghazal ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 12 sher
حسن
Husn
عشق
Ishq
امید
Umeed
عرض نیاز عشق کے قابل نہیں رہا
جس دل پہ ناز تھا مجھے، وہ دل نہیں رہا
جاتا ہوں داغ حسرت ہستی لیے ہوئے
ہوں شمع کشتہ درخور محفل نہیں رہا
مرنے کی اے دل اور ہی تدبیر کر، کہ میں
شایان دست و خنجر قاتل خنجر نہیں رہا
بر روئے شش جہت در آئینہ باز ہے
یاں امتیاز ناقص و کامل نہیں رہا
وا کر دیے ہیں شوق نے بند نقاب حسن
غیر از نگاہ اب کوئی حائل نہیں رہا
گو میں رہا رہین ستم ہاے روزگار
لیکن ترے خیال سے غافل نہیں رہا
دل سے ہوائے کشت وفا مٹ گئی کہ واں
حاصل سوائے حسرت حاصل نہیں رہا
اشعار جاں دادگاں کا حوصلہ فرصت گداز ہے
یاں عرصۂ تپیدن بسمل نہیں رہا
مصرع ہوں قطرہ زن بہ مرحلۂ یاس روز و شب
جز تار اشک جادۂ منزل نہیں رہا
اے آہ! میری خاطر وابستہ کے سوا
دنیا میں کوئی عقدۂ مشکل نہیں رہا
شعر ہر چند ہوں میں طوطیٔ شیریں سخن، ولے
آئینہ، آہ،! میرے مقابل نہیں رہا
مصرع-۲ بیداد عشق سے نہیں ڈرتا مگر اسد
جس دل پہ ناز تھا مجھے وہ دل نہیں رہا
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher