رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Qasida
ہاں مہ نو سنیں ہم اس کا نام
Qasida ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 30 sher
رات
Raat
امید
Umeed
عشق
Ishq
ہاں مہ نو سنیں ہم اس کا نام
جس کو تو جھک کے کر رہا ہے سلام
دو دن آیا ہے تو نظر دم صبح
یہی انداز اور یہی اندام
بارے دو دن کہاں رہا غائب؟
"بندہ عاجز ہے، گردش ایام
اڑ کے جاتا کہاں کہ تاروں کا
آسماں نے بچھا رکھا تھا دام"
مرحبا اے سرور خاص خواص
حبذا اے نشاط عام عوام
عذر میں تین دن نہ آنے کے
لے کے آیا ہے عید کا پیغام
اس کو بھولا نہ چاہیے کہنا
صبح جو جائے اور آئے جائے-آئے شام
ایک میں کیا؟ سب نے جان لیا
تیرا آغاز اور ترا انجام
راز دل مجھ سے کیوں چھپاتا ہے
مجھ کو سمجھا ہے کیا کہیں نمام؟
جانتا ہوں کہ آج دنیا میں
ایک ہی ہے امیدگاہ انام
میں نے مانا کہ تو ہے حلقہ بہ گوش
غالب اس کا مگر نہیں ہے غلام؟
جانتا ہوں کہ جانتا ہے تو
تب کہا ہے بہ طرز استفہام
مہر تاباں کو ہو تو ہو، اے ماہ!
قرب ہر روزہ روزہ بر سبیل دوام
تجھ کو کیا پایہ روشناسی کا
جز بہ تقریب عید ماہ صیام
جانتا ہوں کہ اس کے فیض سے تو
پھر بنا چاہتا ہے ماہ تمام
ماہ بن، ماہتاب بن، میں کون؟
مجھ کو کیا بانٹ دے گا تو انعام
میرا اپنا جدا معاملہ ہے
اور کے لین دین سے کیا کام
ہے مجھے آرزوئے بخشش خاص
گر تجھے ہے امید رحمت عام
جو کہ بخشے گا تجھ کو فر فروغ
کیا نہ دے گا مجھے مئے گلفام؟
جب کہ چودہ منازل فلکی
کر چکے چکے قطع تیری تیزیٔ گام
تیرے پرتو سے ہوں فروغ پذیر
کوئے و مشکوئے و صحن و منظر و بام
دیکھنا میرے ہاتھ میں لبریز
اپنی صورت کا اک بلوریں جام
پھر غزل کی روش پہ چل نکلا
توسن طبع چاہتا چاہتا تھا لگام
غزل
زہر غم کر چکا تھا میرا کام
تجھ کو کس نے کہا کہ ہو بدنام؟
مے ہی پھر کیوں نہ میں پیئے جاؤں؟
غم سے جب ہو گئی ہے زیست حرام مصرع
بوسہ کیسا؟ یہی غنیمت ہے
کہ نہ سمجھیں وہ لذت دشنام
کعبے میں جا بجائیں گے ناقوس
اب تو باندھا ہے دیر میں احرام
اس قدح کا ہے دور مجھ کو نقد
چرخ نے لی ہے جس سے گردش ایام
شعر بوسہ دینے میں ان کو ہے انکار
دل کے لینے میں جن کو تھا ابرام
چھیڑتا ہوں کہ ان کو غصہ آئے
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher