رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Qasida
مرحبا سال فرخی آئیں
Qasida ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 30 sher
بہار
Bahar
غم
Gham
دنیا
Duniya
مرحبا سال فرخی آئیں
عید شوال و ماہ فروردیں
شب و روز افتخار لیل و نہار
مہ و سال اشرف شہور و سنیں
گرچہ ہے بعد عید کے نو روز
لیک، بیش از سہ ہفتہ بعد نہیں
سو اس اکیس دن میں ہولی کی
جا بجا مجلسیں ہوئیں رنگیں
شہر میں کو بہ کو عبیر و گلال
باغ میں سو بہ سو گل و نسریں
شہر گویا نمونۂ گل زار
باغ گویا نگار خانۂ چیں
تین تہوار اور ایسے خوب
جمع ہرگز ہوئے نہ ہوں گے کہیں
پھر ہوئی ہے اسی مہینے میں
منعقد محفل نشاط قریں
محفل غسل صحت نواب
رونق افزائے مسند تمکیں
بزم گہ میں، امیر شاہ نشاں
رزم گہ میں حریف شیر کمیں
شعر پیش گاہ حضور، شوکت و جاہ
خیر خواہ جناب، دولت و دیں
جن کے مسند کا آسماں گوشہ
جن کی خاتم کا آفتاب نگیں
جن کے دیوار قصر کے نیچے
آسماں ہے گدائے سایہ نشیں
دہر میں اس طرح کی بزم سرور
نہ ہوئی ہو کبھی بہ روئے زمیں
مصرع انجمیں چرخ، گوہر آگیں فرش
نور، مے، ماہ، ساغر سیمیں
راجا اندر کا جو اکھاڑا ہے
ہے وہ بالائے سطح چرخ بریں
وہ نظر گاہ اہل وہم و خیال
یہ ضیاء بخش چشم اہل یقیں
واں کہاں یہ عطاء و بذل و کرم؟
کہ جہاں گریہ گر کا نام نہیں مصرع-۲
ہاں زمیں پر نظر جہاں تک جائے
ژالہ آسا بچھے ہیں در ثمیں
نغمۂ مطربان زہرہ نوا
جلوۂ لولیان ماہ جبیں
اس اکھاڑے میں جو کہ ہے مظنون
یاں وہ دیکھا بہ چشم صورت بیں
سرور مہر فر ہوا جو سوار
بہ کمال تجمل و تزئیں
سب نے جانا کہ ہے پری توسن
اور بال پری ہے دامن زیں
نقش سم سمند سے، یکسر
بن گیا دشت دامن گل چیں
فوج کی گرد راہ مشک فشاں
رہروؤں کے مشام عطر آگیں
بس کہ بخشی ہے فوج کو عزت
فوج کا ہر پیادہ ہے فرزیں
موکب خاص یوں زمیں پر تھا
جس طرح ہے سپہر پر پرویں
چھوڑدیتا تھا گور کو بہرام
ران پر داغ تازہ دے کے وہیں
اور داغ آپ کی غلامی کا
خاص بہرام کا ہے زیب سریں
بندہ پرور ثنا طرازی سے
مدعا عرض فن شعر نہیں
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher