رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Qasida
صبح دم دروازۂ خاور کھلا
Qasida ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 30 sher
رات
Raat
بہار
Bahar
غم
Gham
صبح دم دروازۂ خاور کھلا
مہر عالم تاب کا منظر کھلا
خسرو انجم کے آیا صرف میں
شب کو تھا گنجینۂ گوہر کھلا
وہ بھی تھی اک سیمیا کی سی نمود
صبح کو راز مہ و اختر کھلا
ہیں کواکب، کچھ نظر آتے ہیں کچھ
دیتے ہیں دھوکا یہ بازی گر کھلا
سطح گردوں پر پڑا تھا رات کو
موتیوں کا ہر طرف زیور کھلا
صبح آیا جانب مشرق نظر
اک نگار آتشیں رخ، سر کھلا
تھی نظر بندی، کیا جب رد سحر
بادۂ گل رنگ کا ساغر کھلا
لا کے ساقی نے صبوحی کے لیے
رکھ دیا ہے ایک جام زر کھلا
بزم سلطانی ہوئی آراستہ
کعبۂ امن و اماں کا در کھلا
تاج زریں مہر تاباں سے سوا
خسرو آفاق کے منہ پر کھلا
شاہ روشن دل، بہادر شہ، کہ ہے
راز ہستی اس پہ سر تا سر کھلا
وہ کہ جس کی صورت تکوین میں
مقصد نہ چرخ و ہفت اختر کھلا
وہ کہ جس کے ناخن تاویل سے
عقدۂ احکام پیغمبر کھلا
پہلے دارا کا نکل آیا ہے نام
ان کے سرہنگوں کا جب دفتر کھلا
روشناسوں کی جہاں فہرست ہے
واں لکھا ہے چہرۂ قیصر کھلا
توسن شہ میں ہے وہ خوبی کہ جب
تھان سے وہ غیرت صرصر کھلا
نقش پا کی صورتیں وہ دل فریب
تو کہے بت خانۂ آزر کھلا
مجھ پہ فیض تربیت سے شاہ کے
منصب مہر و مہ و محور کھلا
لاکھ عقدے دل میں تھے، لیکن ہر ایک
میری حد وسع سے باہر کھلا
تھا دل وابستہ قفل بے کلید
کس نے کھولا، کب کھلا، کیوں کر کھلا؟
باغ معنی کی دکھاؤں دکھاؤں گا بہار
مجھ سے گر شاہ سخن گستر کھلا
ہو جہاں گرم غزل خوانی نفس
لوگ جانیں طبلۂ عنبر کھلا
غزل
کنج میں بیٹھا رہوں یوں پر کھلا
کاشکے ہوتا قفس کا در کھلا
ہم پکاریں اور کھلے، یوں کون جائے
یار کا دروازہ پاویں گر کھلا
ہم کو ہے اس راز داری پر گھمنڈ
دوست کا ہے راز دشمن پر کھلا
واقعی دل پر بھلا لگتا تھا داغ
زخم لیکن داغ سے بہتر کھلا
ہاتھ سے رکھ دی کب ابرو نے کماں
کب کمر سے غمزے کی خنجر کھلا
مفت کا کس کو برا ہے بدرقہ
رہروی میں پردۂ رہبر کھلا
سوز دل کا کیا کرے باران اشک
آگ بھڑکی، مینہ اگر دم بھر کھلا
نامے کے ساتھ آ گیا پیغام مرگ
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher