رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Qita
ہے چار شنبہ آخر ماہ صفر چلو
Qita ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 5 sher
بہار
Bahar
مے
Mai-kada
رات
Raat
ہے چار شنبہ آخر ماہ صفر چلو
رکھ دیں چمن میں بھر کے مئے مشک بو کی ناند
جو آئے، جام بھر کے پیے اور ہو کے مست
سبزے کو روندتا پھرے، پھولوں کو جائے پھاند
غالب یہ کیا بیاں ہے، بجز مدح پادشاہ پادشاہ
بھاتی نہیں ہے اب مجھے کوئی نوشت خواند نوشت-خواند
بٹتے ہیں سونے روپے کے چھلے حضور میں
ہے جن کے آگے سیم و زر و مہر و ماہ ماند
یوں سمجھیے کہ بیچ سے خالی کیے ہوئے
لاکھوں ہی آفتاب ہیں اور بے شمار چاند
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher