رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Nazeer Akbarabadi
›
Intikhab-e-kalaam
درخت بھیگے ہیں کل کے مینہ سے چمن چمن میں بھرا ہے پانی
Intikhab-e-kalaam ·
Nazeer Akbarabadi ·
نظیر اکبرآبادی
· 6 sher
دوستی
Dosti
بہار
Bahar
رات
Raat
درخت بھیگے ہیں کل کے مینہ سے چمن چمن میں بھرا ہے پانی
جو سیر کیجے تو آج صاحب عجب طرح کا ہے باغ ٹھنڈا
وہی ہے کامل نظیر اس جا وہی ہے روشن دل اے عزیزو
ہوا سے دنیا کی جس کے دل کا نہ ہووے ہرگز چراغ ٹھنڈا
نہ میں دل کو اب ہر مکاں بیچتا ہوں
کوئی خوب رو لے تو ہاں بیچتا ہوں
وہ مے جس کو سب بیچتے ہیں چھپا کر
میں اس مے کو یارو عیاں بیچتا ہوں
یہ دل جس کو کہتے ہیں عرش الہی
سو اس دل کو یارو میں یاں بیچتا ہوں
ذرا میری ہمت تو دیکھو عزیزو
کہاں کی ہے جنس اور کہاں بیچتا ہوں
Nazeer Akbarabadi ka aur kalaam
Koi aur sher