رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Nazeer Akbarabadi
›
Intikhab-e-kalaam
فی الحقیقت فیض جذب عشق سے باہم ہیں ایک
Intikhab-e-kalaam ·
Nazeer Akbarabadi ·
نظیر اکبرآبادی
· 6 sher
عشق
Ishq
وفا
Wafa
فی الحقیقت فیض جذب عشق سے باہم ہیں ایک
لیلی و مجنوں کی گو ظاہر میں تصویریں ہیں دو
دل دیا اور کی وفا اس کی جفاؤں پر نظیر
غور سے دیکھا تو یہ اپنی ہی تقصیریں ہیں دو
سامنے اس صف مژگاں کے میں کل جاؤں گا
چھد تو جاؤں گا پر آگے سے نہ ٹل جاؤں گا
تیغ اس ابرو کی جب معرکہ آرا ہوگی
اپنی جاں بازی کے گوہر میں اگل جاؤں گا
ہے کف پا وہ مصفا کہ جسے دھیان میں لا
پائے نظارہ یہ کہتا ہے پھسل جاؤں گا
مجھ کو دیتے ہو عبث خانۂ زنجیر میں جا
جوں صدا میں ابھی اس گھر سے نکل جاؤں گا
Nazeer Akbarabadi ka aur kalaam
Koi aur sher