رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Nazeer Akbarabadi
›
Intikhab-e-kalaam
اس آئنہ رو کے ہے تصور میں نظیر اب
Intikhab-e-kalaam ·
Nazeer Akbarabadi ·
نظیر اکبرآبادی
· 6 sher
عشق
Ishq
حسن
Husn
یاد
Yaad
اس آئنہ رو کے ہے تصور میں نظیر اب
حیرت زدہ نظارہ پریشاں ہمہ تن چشم
لطف تشریف جو عشق اس کے نے آغاز کیا
ہم نے تعظیم کی اور جھپ در دل باز کیا
دیکھ کر اس کو بتاں سحر سب اپنا بھولے
اس شہ حسن کے عالم نے یہ اعجاز کیا
لطف سے جس کی طرف ایک نگہ کی اس نے
اس کو سو قدر و شرف سے وہیں ممتاز کیا
جس کے ہاں پاؤں رکھا اس نے تو کیا کیا اس کو
عالم ظاہر و باطن میں سرافراز کیا
ہم تو کس گنتی میں ہیں حسن نے اس کے تو نظیر
ہیں جو معشوق انہیں عاشق جانباز کیا
Nazeer Akbarabadi ka aur kalaam
Koi aur sher