رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Riyaz Khairabadi
›
Intikhab-e-kalaam
ضرور پاؤں میں اپنے حنا وہ مل کے چلے
Intikhab-e-kalaam ·
Riyaz Khairabadi ·
ریاض خیرآبادی
· 6 sher
موت
Maut
انتظار
Intezar
غم
Gham
ضرور پاؤں میں اپنے حنا وہ مل کے چلے
نہ پہنچے آج بھی گھر تک مرے وہ کل کے چلے
یہ دوستی ہے کہ ہے ساتھ آگ پانی کا
جو نکلی آہ تو ساتھ اشک بھی نکل کے چلے
لحد سے لائی قیامت ہے پاؤں پڑ پڑ کر
ٹھہر ٹھہر کے چلے ہم مچل مچل کے چلے
ہزاروں ٹھوکریں ہر اک قدم پر اس میں ہیں
یہ راہ عشق ہے کیوں کر کوئی سنبھل کے چلے
یہ مجھ کو وصل کی شب ہائے موت کیوں آئی
حنا لگا کے جو آئے تھے ہاتھ مل کے چلے
تمہاری راہ میں چلنے کی ہے خوشی ایسی
کہ ساتھ نقش قدم بھی اچھل اچھل کے چلے
Riyaz Khairabadi ka aur kalaam
Koi aur sher