نظیر اکبرآبادی
Nazeer Akbarabadi (1735–1830)
Awaam ke shayar. Banjara-nama aur Aadmi-nama ke khaliq.
274 kalaam · 1,643 ashaar
تمام کلامSab kalaam · safha 8/10
طلب سے کس کو رہائی ہے بحر ہستی میںاگر صدف ہے تو اس کو بھی ہے گہر کی طلب
Intikhab · 6 sher
سن کر وہ کل کی آج نہ ہو کس طرح خفااے نا شناس طبع کہی تو نے کب کی کب
Intikhab · 6 sher
کوئی حجاب نہیں تجھ میں اور صنم میں نظیرمگر تو آپ ہی پردہ اور آپی ٹٹی ہے
Intikhab · 6 sher
کچھ قمریوں کے نغمہ کو دو سامعہ میں راہکچھ بلبلوں کا زمزمۂ دل کشا سنو
Intikhab · 6 sher
کھا کے سو پیچ کہا میں تو نکلنے کا نہیںمگر اے دشمن جاں چل تو مرے ہاں سے نکل
Intikhab · 6 sher
بروج بارہ میں لا کر رکھی وہ باریکیکہ جس کو پہنچے نہ فکرت نہ دانش و اوہام
Intikhab · 6 sher
اسی کے باغ سے دل شاد ہو کے کھاتے ہیںچھہارے کشمش و انجیر و پستہ و بادام
Intikhab · 6 sher
اس نے آنے کہا ہے صبح اے اشکتو پلک پر نہ ایک پل جانا
Intikhab · 6 sher
گر چھپ کر دیکھنے آؤ گے ہم اپنے بالا خانے کےسب پردے چھوڑے رکھیں گے پھر کیوں کر دیکھنے پاؤ گے تم
Intikhab · 6 sher
کل بوسۂ پا ہم نے لیا تھا سو نہ آیاشاید کہ وہ بوسہ ہی ہوا آبلۂ پا
Intikhab · 6 sher
طریق عشق بے رہبر نہ ہو طےکہ ہے یہ رہ نہایت پیچ در پیچ
Intikhab · 6 sher
تھی چھوٹی اس کے مکھڑے پر کل زلف مسلسل اور طرحپھر دیکھا آج تو اس گل کے تھے کاکل کے بل اور طرح
Intikhab · 6 sher
یہ ناز ہے یا استغنا ہے یا طرز تغافل ہے یاروجو لاکھ کوئی تڑپے سسکے فریاد کرے کچھ دھیان نہیں
Intikhab · 6 sher
گو سفیدی مو کی یوں روشن ہے جوں آب حیاتلیکن اپنی تو اسی ظلمات سے تھی زندگی
Intikhab · 6 sher
کوئی دیتا تھا محبت سے گلے میں ہاتھ ڈالکوئی دیتا تھا زبردستی سے بوسہ ہر گھڑی
Intikhab · 6 sher
جو اس بہانے سے ہاتھ پکڑیں کہ دیکھ دل کی دھڑک ہمارےتو ہاتھ جھپ سے چھڑا لے کہہ کر مجھے نہیں ہے کچھ اس کی اٹکل
Intikhab · 6 sher
کل رات کو اس شوخ کی جا کر پس دیواراک درد فراہم نے جو بنیاد کی فریاد
Intikhab · 6 sher
جو زلفیں مکھڑے پہ کھول دیتا صنم ہمارا تو پھر یہ گردوںنہ دن دکھاتا نہ شب بتاتا نہ صبح لاتا نہ شام کرتا
Intikhab · 6 sher
چھپاؤگے تو چھپنے کا نہیں یاںہمارا ہے نشاں پہچانتا دل
Intikhab · 6 sher
پھر سناں مژۂ دل پر وہ اٹھاتا ہے نظیرزخم شمشیر نگہ آہ نہیں کاری کیا
Intikhab · 6 sher
آگے مختار ہو تم ہم جو تمہیں چاہے ہیںاس سبب سے تمہیں ہم کرتے ہیں آگاہ میاں
Intikhab · 6 sher
اور جو نہ پسند آیا اسے وہ تو نظیر آہنے صید کیا اس کو نہ فتراک سے باندھا
Intikhab · 6 sher
صنم کے کوچے میں چھپ کے جانا اگرچہ یوں ہے خیال دل کاپہ وہ تو جاتے ہی تاڑ لے گا پھر آنا ہوگا محال دل کا
Intikhab · 6 sher
کوچے میں اس رشک چمن کے جا کے جو بیٹھا پھر اس نےباغ و چمن یاں جتنے ہیں سب کا سیر و تماشا چھوڑ دیا
Intikhab · 6 sher
قرار و ہوش کا جانا تو کس شمار میں ہےغرض پھر آپ میں آنا مجھے محال ہوا
Intikhab · 6 sher
ہم نے نظیر ہنس کر اس شوخ سے کہا یوںہیں خواہشیں تو اتنی کیا کیا حساب کیجے
Intikhab · 6 sher
ہے یہ وقت سیر بستاں پھلیں ہم بھی ساتھ اے جاںکہا سن کے یہ ارے میاں کوئی تم بھی ہو تماشا
Intikhab · 6 sher
وہ ادھر سے جا کے جو آتا ہے اسے دونوں حال سے دل میں یاںکبھی سوچ ہے کبھی فکر ہے کبھی غور ہے کبھی تاب ہے
Intikhab · 6 sher
پیش جاتی نہیں ہرگز کوئی تدبیر نظیرکام جب آن کے پڑتا ہے زبردستوں سے
Intikhab · 6 sher
اس گل بدن کے وصل سے ہر دم نظیر کوسب سے زیادہ خلق میں عیش و طرب ہے اب
Intikhab · 6 sher