رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Nazeer Akbarabadi
›
Intikhab-e-kalaam
کھا کے سو پیچ کہا میں تو نکلنے کا نہیں
Intikhab-e-kalaam ·
Nazeer Akbarabadi ·
نظیر اکبرآبادی
· 6 sher
موت
Maut
حسن
Husn
عشق
Ishq
کھا کے سو پیچ کہا میں تو نکلنے کا نہیں
مگر اے دشمن جاں چل تو مرے ہاں سے نکل
ہو پریشانی سے جس کی مجھے سو جمعیت
کس طرح جاؤں میں اس زلف پریشاں سے نکل
لاکھ زندان پر آفات میں ہوتا ہے وہ قید
جو کوئی جاتا ہے اس طور کے زنداں سے نکل
مجھ سے ممکن نہیں محبوب کی قطع الفت
گرچہ میں جاؤں گا اس عالم امکاں سے نکل
چاہ میں مجھ کو یہ مرشد کا ہے ارشاد نظیر
آبرو چاہے تو مت چاہ زنخداں سے نکل
اسی کی ذات کو ہے دائما ثبات و قیام
قدیر و حی و کریم و مہیمن و منعام
Nazeer Akbarabadi ka aur kalaam
Koi aur sher