نظیر اکبرآبادی
Nazeer Akbarabadi (1735–1830)
Awaam ke shayar. Banjara-nama aur Aadmi-nama ke khaliq.
274 kalaam · 1,643 ashaar
تمام کلامSab kalaam · safha 7/10
چھوڑ دیا جب ہم نے صنم کے کوچے میں آنے جانے کوپھر تو ادھر اس شوخ نے ہم سے شکوہ بھرا پیغام کیا
Intikhab · 6 sher
اکیلا اس کو نہ چھوڑا جو گھر سے نکلا وہہر اک بہانے سے میں اس صنم کے ساتھ رہا
Intikhab · 6 sher
نگہ کے لڑتے ہی ہنس کر کہا نظیر اس نےیہ باتیں چھوڑ دو کچھ سمجھو اب تو پیر ہوئے
Intikhab · 6 sher
کھینچ کر اس ماہ رو کو آج یاں لائی ہے راتیہ خدا نے مدتوں میں ہم کو دکھلائی ہے رات
Intikhab · 6 sher
دور میں حسن بیاں کے ہم نے دیکھا بارہارخ سے گھبرایا ہے دن زلفوں سے گھبرائی ہے رات
Intikhab · 6 sher
کیا لطف رہا اس چاہت میں جو ہم چاہیں اور تم ہو خفایہ بات سنی تو وہ چنچل یوں ہنس کر بولا دیکھیں گے
Intikhab · 6 sher
فہم نہ تھا علم سے کچھ عربی کے اسےفارسی میں ہاں مگر سمجھے تھا کچھ این و آں
Intikhab · 6 sher
پیری میں جیسی کہ تھی اس کو دل افسردگیویسی ہی رہی تھی ان دنوں جن دنوں میں تھا جواں
Intikhab · 6 sher
بات کچھ کہتا ہے اور نکلے ہے منہ سے کچھ نظیریہ نشہ تجھ کو ہوا کس کی نگاہ مست کا
Intikhab · 6 sher
ہوس تو بوسے کی ہے نہایت پہ کیجئے کیا کہ بس نہیں ہےجو دسترس ہو تو مثل ساغر لگاویں لب کو ہم ان کے لب سے
Intikhab · 6 sher
پس اس مثال سے ظاہر ہے یہ سخن یعنیاسی طریق سے عالم میں تم بھی ہو صاحب
Intikhab · 6 sher
جو بہار گل پہ رہی ہے تل ہمیں کیا جو حسن کی پی ہے ملجنہیں چاہئے ہے وہ رشک گل انہیں گل سے کیا سروکار ہے
Intikhab · 6 sher
دن رات ترے کوچے میں رووے ہے ہمیشہعاشق کے یہ ہے منصب و جاگیر کا نقشہ
Intikhab · 6 sher
دیکھ کر اس کے سراپا کو یہ کہتی ہے پریسر سے لے کر پاؤں تک یاں حسن آ کر پھٹ پڑا
Intikhab · 6 sher
وہی زلف ہے جس کی نکہت سے اب تکپڑا خون سوکھے ہے مشک ختن کا
Intikhab · 6 sher
جاں بھی بجاں ہے ہجر میں اور دل فگار بھیتر ہے مژہ بھی اشک سے جیب بھی اور کنار بھی
Intikhab · 6 sher
گننے لگے وہ اپنے جب چاہنے والوں کو نظیراٹھ کے یکایک اس گھڑی ہم نے کہا ہیں یار بھی
Intikhab · 6 sher
کیا نقص ہے اس غیرت خورشید کے آگےہم لعل تو کب ہوتے ہیں اخگر نہ ہوے آہ
Intikhab · 6 sher
سمجھے تھے یوں ہم دل کو لگا کر پاویں گے یاں آرام بہتحیف اسی فہمید نے ہم کو کیا کیا بے آرام کیا
Intikhab · 6 sher
چھوڑ مت زلف کے مارے کو تو دریا میں ہنوزسانپ کے کاٹے کو دیتے ہیں بہا تیسرے دن
Intikhab · 6 sher
خراب خستہ سمجھ کے تو نے پیارے مجھ کو عبث نکالاجو رہنے دیتا تو گل رخوں میں قسم ہے میری میں نام کرتا
Intikhab · 6 sher
وہ بزم اپنی تھی مے خوری کی فرشتے ہو جاتے مست بے خودجو شیخ جی واں سے بچ کے آتے تو پھر میں ان کو سلام کرتا
Intikhab · 6 sher
خیر وہ حال ہوا یا یہ ہوئی شکل نظیرکچھ تأسف نہ کرو جانے دو جنجال گیا
Intikhab · 6 sher
حرف اٹھ جانے کا کہہ بیٹھے ہو اب تو لیکنپھر نہ کہیے گا کبھی قبلۂ من یاد رہے
Intikhab · 6 sher
جب ہم نظیر بولے اے جاں یہ وہ چھڑی ہےدل ٹوٹتا ہے جس پر جوں پھول پنکھڑی کا
Intikhab · 6 sher
کل کسی شخص نے اس شوخ سے جا کر یہ کہاآج در پر ترے اک عاشق پیر آیا ہے
Intikhab · 6 sher
کل دامن صحرا میں ہم گزرے جو وقت صبح دماک کاسۂ سر پر الم آیا نظر اپنے وہیں
Intikhab · 6 sher
سنتے ہی جی تھرا گیا رخسار پر اشک آ گیادل عبرتوں سے چھا گیا خاطر ہوئی بس سہمگیں
Intikhab · 6 sher
کرے جو وعدہ تو اس طرح کا کہ دل کو سنتے ہی ہو تسلیجو سوچیے پھر تو کیسا وعدہ فقط بہانہ فریب اور چھل
Intikhab · 6 sher
راہ دیکھی بہت نظیر اس کیجب نہ آیا وہ اس مکان کے بیچ
Intikhab · 6 sher