رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Nazeer Akbarabadi
›
Intikhab-e-kalaam
کل کسی شخص نے اس شوخ سے جا کر یہ کہا
Intikhab-e-kalaam ·
Nazeer Akbarabadi ·
نظیر اکبرآبادی
· 6 sher
عشق
Ishq
غم
Gham
مے
Mai-kada
کل کسی شخص نے اس شوخ سے جا کر یہ کہا
آج در پر ترے اک عاشق پیر آیا ہے
پشت خم کردہ عصا ہاتھ میں گردن ہلتی
ضعف پیری سے نہایت ہی حقیر آیا ہے
سن کے یہ شکل و شباہت تیری اس شوخ نے آہ
وہیں معلوم کیا یہ کہ نظیر آیا ہے
کیا کاسۂ مے لیجئے اس بزم میں اے ہم نشیں
دور فلک سے کیا خبر پہنچے گا لب تک یا نہیں
یہ کاسۂ فیروز گوں ہے شیشہ باز پر فنوں
جتنے حیل ہیں اور فسوں سب اس کے ہیں زیر نگیں
ہو اعتماد اس کا کسے ہے شیشہ بازی یاد اسے
رکھتا ہے شاد اک دم جسے کرتا ہے پھر اندوہگیں
Nazeer Akbarabadi ka aur kalaam
Koi aur sher